جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے فورم پر ایک ساتھ چلنے کا فیصلہ

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے فورم پر ایک ساتھ چلنے کا فیصلہ

دونوں جماعتوں نے پارلیمنٹ کے فورم پر ایک ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ عوامی ایشوز اور قانون سازی سے متعلق دونوں جماعتیں ایک ساتھ چلیں گی۔

اس موقع پر سینیٹ اجلاس میں قانون سازی پر متفقہ مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں شبلی فراز، اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، کامران مرتضیٰ، غفور حیدری شریک ہوئے۔