پرویزالہیٰ کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا اقدام چیلنج

پرویزالہیٰ کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا اقدام چیلنج

درخواست میں وزرات داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری ،ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہیٰ پردرج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں، پرویز الہیٰ 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ اور یوکے کے لیے جانا چاہتے ہیں۔

درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے ناموں کو نکالنے کا حکم دے۔