پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دیدی

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دیدی

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے ایڈووکیٹ ابوذر سلمان نیازی کی وساطت سے درخواست جمع کرائی۔

درخواست کے متن کے مطابق تحریک انصاف 15 ستمبر کو لاہور مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے، تحریک انصاف ایک پُرامن سیاسی جماعت ہے، آئین کے تحت سیاسی مظاہرہ کرنا ہمارا حق ہے۔