اسلام آباد:(دنیا نیوز) تحریک انصاف نے 8 ستمبر کے لئے جلسہ تیاریوں کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کے مطابق جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی میں 10رہنماؤں کو شامل کیا گیا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور جلسہ آگنائزنگ یا انفراسٹرکچر کمیٹی کی سرپرستی کریں گے۔
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ رکن قومی اسمبلی علی اصغرخان ، بلال اعجاز، تیمور ملک، شعیب شاہین، عامر مغل، خالد خورشید،روبینہ شاہین کو جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل کیا گیا
خیال رہے تحریک انصاف کی جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی جلسے کے مقام کا تعین اور انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔