کراچی میں کل بارش اور آئندہ دنوں میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

کراچی میں کل بارش اور آئندہ دنوں میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق تھرپارکر میں کل سے ہلکی بارش شروع ہوئی ہے اور کل مون سون ہوائیں حیدر آباد تک پہنچیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں صرف کل ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ آئندہ دنوں میں کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے، ستمبر میں درجہ حرارت میں ایک ڈگری اضافہ ہوتا ہے جبکہ ستمبر کا اوسط درجہ حرارت 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔