پاک بحریہ کی خدمات اور قربانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں: وزیراعظم

پاک بحریہ کی خدمات اور قربانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں: وزیراعظم

یوم پاک بحریہ پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان بحریہ کے تمام اراکین کو دلی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی مستقل مزاجی ان کی فرض شناسی اوروطن سے محبت کا ثبوت ہے، پاک بحریہ کی خدمات اور قربانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سمندری سرحدوں کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔