لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں ایل ایل بی کا پرچہ لیک کرنے کے الزام میں 3 ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔
پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ان 3 ملازمین کی مشکوک سرگرمیوں پر انتظامیہ کو شک ہوا جس کے بعد معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے انتظامیہ نے ایک حساس ادارے سے رابطہ کیا۔
پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کی مدد سے ثبوت کے ساتھ پرچہ لیک کرنے والے ملازمین تک پہنچے، معطل شدہ ملازمین کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جا رہی ہے۔