آئینی ترامیم کا معاملہ، سپریم کورٹ بار کا ہنگمی اجلاس بدھ کو طلب

آئینی ترامیم کا معاملہ، سپریم کورٹ بار کا ہنگمی اجلاس بدھ کو طلب

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تمام وکلاء نمائندہ تنظیموں کو دعوت نامہ جاری کردیا، اجلاس 18 ستمبر بروز بدھ شام 5 بجے سپریم کورٹ بار ہاسٹل کے آڈیٹوریم میں ہوگا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں حکومتی مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے بحث ہو گی جبکہ اجلاس میں مجوزہ ترامیم پر تحفظات کے متعلق حکومت سے وضاحت طلب کی جائے گی۔