کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان میں جزوی چاند گرہن بدھ کو ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق افق کے نیچے ہونے پر چاند گرہن کا مکمل مشاہدہ نہیں کیا جا سکےگا، پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز صبح 5 بجکر 41 منٹ پر ہوگا۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چاند گرہن کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 7 بجکر 13 منٹ پر ہوگا، جزوی چاند گرہن صبح 7 بجکر 44 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔
اسی طرح جزوی چاند گرہن صبح 8 بجکر 16 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا اور 9 بجکر 47 منٹ پر مکمل اختتام کو پہنچےگا۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ یورپ، ایشیا، افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا میں بھی چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکےگا۔