راولپنڈی:( دنیا نیوز) پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے لیاقت باغ کو سیل کردیا۔
ذرائع کے مطابق لیاقت باغ کے گیٹ پر تالے لگادیئے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو لیاقت باغ کے اندر اور باہر تعینات کرکے چہل قدمی کے لیے آنے والے افراد کو بھی لیاقت باغ سے باہر نکال دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کل 28 ستمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے کارکنان کو دوپہر دو بجے لیاقت باغ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔