پنجگور میں قتل ہونے والے7 مزدوروں کی میتیں ملتان پہنچ گئیں

Published On 29 September,2024 04:21 pm

ملتان:(دنیا نیوز) پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے7 مزدوروں کی میتیں ملتان پہنچ گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگور میں فائرنگ سے قتل ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق شجاع آباد سے ہے ، جاں بحق مزدوروں کی شناخت ساجد، شفیق، فیاض، افتخار، خالد، سلمان، اللہ وسایا کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجگور: 7 مزدوروں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق شجاع آباد کی بستی چدھڑ، بستی راجہ پور، چک سردار پور، شاہ پور ابھہ اور بستی ملوک سے ہے۔

لاشیں گھر پہنچنے پر مقتولین کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں، علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔