ایران کا اسرائیل پر حملہ: پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری

ایران کا اسرائیل پر حملہ: پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری

ذرائع سی اے اے کے مطابق ایران ، افغانستان اور اطراف سے آنے والی تمام پروازوں کی سخت نگرانی کی ہدایت کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنےسے روک دیا

اے ٹی سی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کے قریب ہونے والی ہر قسم کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد پی آئی اے نے اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔