ایران پر ممکنہ امریکی حملہ، اسرائیل نے دفاعی الرٹ بڑھا دیا، جہاز بیرون ممالک منتقل

ایران پر ممکنہ امریکی حملہ، اسرائیل نے دفاعی الرٹ بڑھا دیا، جہاز بیرون ممالک منتقل

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ایئر لائنز نے جہازوں کو دنیا بھر میں منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ کچھ جہازوں کو بیرون ممالک منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس منصوبہ بندی موجود ہے جسے ضرورت پڑنے پر عملی جامہ پہنائیں گے، کچھ جہاز قبرس، ایتھنز، تھائی لینڈ اور امریکا منتقل ہو چکے ہیں۔