کراچی: چینی انجینئرز پر خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

Published On 10 October,2024 03:14 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دھماکے میں چینی باشندوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی تھی، دھماکے کا مقصد پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب کرنا ہے۔

خاتون سمیت 3افراد زیر حراست ہیں جن کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، حملے سمیت متعدد پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، حملہ آوروں کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کی جانچ پڑتال بھی کی جاری ہے۔

حملہ آوروں کی گاڑی شہر میں کہاں کہاں گئی تفتیشی اداروں نے روٹ میپنگ شروع کردی، شہر کے مختلف علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز جمع کی جارہی ہیں۔

واضح رہے خودکش دھماکے میں 2 چینی انجینئرز سمیت 3افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے تھے۔