کراچی: حادثے میں زخمی ہونے والا باپ اور کمسن بیٹا دم توڑ گئے

Published On 16 October,2024 03:27 am

کراچی: (دنیا نیوز) ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا باپ اور بیٹا دم توڑ گئے جبکہ بیوی کی حالت تشویشناک ہے۔

پورٹ قاسم آئل ڈپو کے قریب حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں، بیوی اور شیر خوار بچہ شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال لیجایا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق شدید زخمی ہونے والے 40 سالہ عابد کو انتہائی تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ متوفی کا بیٹا ڈیڑھ سالہ عاطف نجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والی متوفی عابد کی اہلیہ 35 سالہ نادرہ کی بھی حالت تشویشناک ہے جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی۔