بہاولنگر: بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 3 افراد زخمی

Published On 19 October,2024 01:58 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) مسافر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ منچن آباد روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق بس کو قبضے میں لے کر حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔