بشریٰ بی بی کی بیٹیوں کا والدہ سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع

Published On 21 October,2024 01:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ سے ملاقات کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے کل جواب طلب کر لیا، درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری کے ذریعے دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بیٹیوں کی اپنی والدہ بشریٰ بی بی سے تین ہفتوں سے ملاقات نہیں ہوئی، بشریٰ بی بی ناحق قید ہیں اور ان کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، فیملی کا حق ہوتا ہے کہ وہ ہر ہفتے قیدی سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق سرکاری حکام کی جانب سے ملاقات سے منع کر دیا گیا ہے، یہ بنیادی حقوق کے خلاف ہے جلد از جلد ملاقات کا بندوبست کیا جائے، اس حوالے سے سنجیدہ تحفظات ہیں۔

بعدازاں عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔