عمران خان کا ذاتی معالجین تک رسائی کیلئے عدالت سے رجوع

Published On 21 October,2024 12:52 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ذاتی معالجین تک رسائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی نے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کے لئے درخواست عدالت میں دائر کر دی، درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کی وساطت سے دائر کی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو ذاتی معالجین تک رسائی نہیں دی جا رہی، ان کی عمر 72 سال، سابق کھلاڑی اور سابق وزیراعظم ہیں، ڈاکٹر عاصم کو 15.10.24 کو رسائی نہیں دی گئی ، ذاتی معالجین میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو پندرہ روزہ شیڈول کے مطابق چیک اپ کا اجازت نامہ جاری کیا جائے۔ 

دائر درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ  ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ایک ای این ٹی ڈاکٹر کو بانی پی ٹی آئی کے  فی الفور معائنہ کی اجازت دی جائے۔