عمران سمیت 13 پی ٹی آئی قائدین کیخلاف سازش اور دہشتگردی کا مقدمہ درج

Published On 06 October,2024 11:16 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سمیت 13 نامزد مقامی قائدین اور سینکڑوں کارکنوں کے خلاف حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کا ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ سب انسپکٹر محبوب الرحمان کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا، مقدمے میں 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ انسپکٹر یعقوب حسین شاہ کو تفتیشی آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت و کارکنان پر لاہور میں بغاوت کا مقدمہ درج

مقدمے میں دہشت گردی سمیت 13 دفعات شامل ہیں، مقدمے میں پی ٹی آئی راولپنڈی کے 13 مقامی رہنما  اجمل صابر، ملک تیمور مسعود، جاوید کوثر، زاہد خلیق کیانی، شہریار ریاض، راشد حفیظ، اعجاز خان جازی اور عثمان ٹائیگر ودیگر نامزد ہیں، مقدمے میں 200 سے 300 نامعلوم ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی پر اڈیالہ جیل میں عدالتی احکامات پر جیل مینوئل کے خلاف ملنے والی سہولیات کے باعث سیاسی قائدین سے ملاقات کرکے سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔