رواں برس سندھ میں پولیو کے مزید دو اور کیسز رپورٹ

Published On 19 October,2024 06:41 pm

سانگھڑ:(دنیا نیوز) رواں برس سندھ میں پولیو کے مزید دو اور کیسز سامنے آگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق دونوں کیسز اندرون سندھ کے اضلاع سانگھڑاور میرپور خاص میں رپورٹ ہوئے ہیں، اسی طرح رواں برس کے دوران سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ ملک میں رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی۔

دوسری جانب نیشنل پولیو لیبارٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، حکومت28 اکتوبر سے ملک بھر میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا انعقاد کرے گا۔