راولپنڈی: سکول وین کھائی میں گرنے سے 4 طلبہ جاں بحق

راولپنڈی: سکول وین کھائی میں گرنے سے 4 طلبہ جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق وین کھائی میں گرنے سے 4 طالب علم جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، زخمی طلبہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی سپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ وین حادثہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا تھا جب طالبعلم سہنسہ آزاد کشمیر سے راولپنڈی آ رہے تھے۔