آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے پر سپیکر قومی اسمبلی کا عادل بازئی کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط

آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے پر سپیکر قومی اسمبلی کا عادل بازئی کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے خط میں عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوایا تھا، عادل بازئی کل ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔

عادل بازئی نے ن لیگ جوائن کر کے بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت کی تھی، سپیکر نے فوری انہیں ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔