بہاولنگر میں ٹینکر اور کار میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

بہاولنگر میں ٹینکر اور کار میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

حادثہ عارف والہ روڈ بھگاں پتن کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔