کارساز حادثہ کیس: صلح نامہ کے بعد ملزمہ نتاشہ بیگ بری

Published On 31 October,2024 01:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کی ملزمہ نتاشہ بیگ کو بری کر دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی میں کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی سماعت ہوئی ہے، متوفی کے اہلخانہ کی جانب سے صلح نامہ کے بعد ملزمہ کو بری کیا گیا۔

واضح رہے کہ کار ساز کے قریب حادثے میں ملزمہ نتاشہ بیگ کی گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی ہلاک ہو گئے تھے۔