پشاور:(دنیا نیوز) اے این پی کے سابق سینیٹر زاہد خان نے پارٹی کو خیرباد کہہ دی۔
ذرائع کے مطابق اے این پی کے دیرینہ رہنما نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، سابق سینیٹر زاہد خان کل ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔
باوثوق ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زاہد خان وفاقی وزیر امیرمقام کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے گزشتہ کئی مہینوں سے اے این پی کی پارٹی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔