پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز نجی تحویل میں دینے کی پالیسی واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے کہا ہے کہ نجی تحویل میں دیے گئے سرکاری ریسٹ ہاؤسز متعلقہ محکموں کو دیے جائیں گے، صوبائی کابینہ نے ریسٹ ہاؤسز متعلقہ محکموں کو واپس کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسٹ ہاؤسز سے کوئی آمدن نہیں ہورہی تھی اس لیے سرکاری ریسٹ ہاؤسز آوٹ آف سروس کا فیصلہ واپس کررہے ہیں۔