لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی جیل خانہ جات آفس کے واچ ٹاور پر تعینات اہلکار نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا۔
ترجمان جیل خانہ جات کے مطابق مین گیٹ واچ ٹاور پر تعینات اہلکار غلام عباس ڈیوٹی کے دوران چکر آنے پر واچ ٹاور سے نیچے گرا، سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہونے پر غلام عباس کو فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا ۔
آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے ملازم کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے، میاں فاروق نذیر نے مرحوم کی پورے اعزاز کے ساتھ تجہیز و تکفین کے تمام انتظامات محکمانہ طور پر کرنے کیلئے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر میاں سالک جلال کو ہدایات جاری کر دیں۔