لاہور: (دنیانیوز) لاہور سمیت پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 78 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 64، لاہور سے 05 جبکہ اٹک سے 02 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔
ترجمان نے بتایاکہ اسی طرح فیصل آباد بہاولپور، ساہیوال، میانوالی، سرگودھا، شیخوپورہ، اور اوکاڑہ سے ایک، ایک مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے ایک ہفتہ میں 502 جبکہ رواں سال اب تک 7260 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔