پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ، 110 نئے کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ، 110 نئے کیسز رپورٹ

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 90 ، لاہور سے 03 اور اٹک سے 05  ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ، اسی طرح چکوال، سیالکوٹ اور ساہیوال سے 2-2 ڈینگی کے مریض سامنے آئے۔

گوجرانوالہ ، فیصل آباد، میانوالی، جہلم ، وہاڑی، اور حافظ آباد سے ایک،  ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ایک ہفتہ کے دوران 737 جبکہ رواں سال اب تک 6633 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔