پنجاب میں ڈینگی کے وار بے قابو، مزید 107 کیسز رپورٹ

Published On 13 November,2024 10:50 am

لاہور: (دنیانیوز) لاہور سمیت پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 107 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 75، لاہور سے 7 جبکہ چکوال سے ڈینگی کے پانچ مریض سامنے آگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد سے 4، جبکہ ملتان سے 2 ، گوجرانوالہ، اٹک اور اوکاڑہ سے 3-3 ، ساہیوال، جہلم ، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد اور نارووال سے ایک، ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے 570 جبکہ رواں سال اب تک 7093 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔