پنجاب : گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 118 نئے کیسز رپورٹ

Published On 04 November,2024 03:04 pm

لاہور : (دنیانیوز) پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 853 جبکہ رواں سال اب تک 6129 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 103 جبکہ چکوال سے 03 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور، اٹک اور فیصل آباد سے 2-2 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، سرگودھا، قصور، لودھراں، ملتان، بہاولنگر اور حافظ آباد سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔