پنجاب میں ڈینگی کے وار بے قابو، 141 نئے مریض سامنے آگئے

پنجاب میں ڈینگی کے وار بے قابو، 141 نئے مریض سامنے آگئے

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 118 جبکہ لاہور اور اٹک سے 4-4 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، چکوال اور وہاڑی سے 3-3 جبکہ گوجرانوالہ سے 02 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد، بہاولپور، میانوالی، سیالکوٹ، ساہیوال، چنیوٹ اور پاکپتن سے ایک، ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا ہے ۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ میں 954 جبکہ رواں سال اب تک 5897 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں  ، محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔