لاہور میں ڈینگی بخار کے باعث 14 سالہ بچی جاں بحق

Published On 13 November,2024 02:33 pm

لاہور: (دنیانیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال ڈینگی سے اموات کا پہلا کیس سامنے آ گیا، ڈینگی بخار کے باعث 14 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی ۔

14 سالہ بچی کو 2 روز قبل تیز بخار کے ساتھ میو ہسپتال لایا گیا تھا تاہم  بخار کی شدت اور ڈینگی کی پیچیدگیوں کے باعث گزشتہ رات بچی جان کی بازی ہار گئی۔

واضح رہے کہ  لاہور سمیت پنجاب  میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 107 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 75، لاہور سے 7 جبکہ چکوال سے ڈینگی کے پانچ مریض سامنے آگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد سے 4، جبکہ ملتان سے 2 ، گوجرانوالہ، اٹک اور اوکاڑہ سے 3-3 ، ساہیوال، جہلم ، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد اور نارووال سے ایک، ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔