راجن پور: پولیس وین اور ٹرک میں تصادم، 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

Published On 03 December,2024 10:59 am

راجن پور: (دنیا نیوز) راجن پور میں پولیس وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس پارٹی شراب کی ترسیل کی اطلاع پر منشیات فروشوں کے تعاقب میں جا رہی تھی کہ انڈس ہائی وے روڈ کھیتران پمپ کے قریب حادثہ پیش آگیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں دو پولیس اہلکار عطا اللہ اور محمد کاشف شہید جبکہ سب انسپکٹر ذیشان اور کانسٹیبل غلام محمد زخمی ہو گئے، پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔