از خود ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں بھی کٹوتی ہو گی، پنشن رولز ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری

Published On 03 December,2024 04:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ فنانس پنجاب نے پنشن رولز میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ازخود ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں بھی کٹوتی ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 59 سالہ شخص کی پنشن میں 2 فیصد کمی ہو گی، جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 58 سالہ شخص کی پنشن میں 4 فیصد کمی ہو گی۔

جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 57 سالہ شخص کی پنشن میں 6 فیصد اور 56 سالہ شخص کی پنشن میں 8 فیصد کمی ہو گی۔

محکمہ فنانس پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 55 سالہ شخص کی پنشن میں 10 فیصد کمی ہو گی۔