عارفوالہ: ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر دو موٹرسائیکل سوار کزن جاں بحق

Published On 06 December,2024 04:28 am

عارفوالہ: (دنیا نیوز) عارفوالہ میں تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے باعث دو کزن جاں بحق ہوگئے۔

چوک مرلے میں حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا، جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ذیشان اور طلحہ کے ناموں سے ہوئی ہے، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔