راولپنڈی: (دنیا نیوز) حالیہ احتجاج میں گرفتار تحریک انصاف کے 753 رہنماؤں و کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔
اٹک کے تھانہ حضرو، تھانہ صدر حسن ابدال کے 676 ملزمان، راولپنڈی دھمیال کے 77 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے خاتمے پر عدالت پیش کیا گیا۔
ڈیوٹی جج نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔