ارشد شریف قتل کیس: پاکستان اور کینیا کے مابین ایم ایل اے تیار

Published On 09 December,2024 12:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینئر صحافی ارشد شریف قتل سے متعلق کیس میں پاکستان اور کینیا کے درمیان ایم ایل اے تیار ہوگیا۔

ارشد شریف قتل سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بنچ نے کی۔

کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور کینیا کی حکومت کے مابین معاہدہ تیار کر لیا گیا ہے، معاہدے پر کل دستخط ہو جائیں گے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ داخل نہیں کر سکا جس پر عدالت نے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے کر سماعت ملتوی کردی۔