لاہور:(دنیا نیوز) سابق سینیٹرمصطفیٰ نوازکھوکھر نے عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی بنا دی حکومت فائدہ اٹھائے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ بربریت اورظلم کرنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، پی ٹی آئی اور حکومت دونوں اطراف سے غلطیاں ہوئیں، سینیٹ وفاق کی نمائندگی کرتا ہےآج تک سینیٹ الیکشن مکمل نہیں ہوئے۔
مصطفیٰ نوازکھوکھر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ حکومتوں کوبڑا دل دکھانا ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی بنادی، حکومت کواس موقع سےفائدہ اٹھانا چاہیے۔
سابق سینیٹر نے حکومتی جماعتوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کواس وقت بحران نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔