پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نےبہترین چال چلی ہے:اظہر صدیق

Published On 07 January,2025 10:07 pm

لاہور:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف اظہر صدیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نےبہترین چال چلی ہے۔

دنیا نیوزکے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ اب حکومت پھنس چکی ہے، خواجہ آصف وزیراعظم شہبازشریف کی زبان بول رہے ہیں جبکہ رانا ثنا اللہ نوازشریف کی زبان بولتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی سےملاقات کرانےکےلیےکئی گھنٹوں انتظارکرایا جاتا ہے، القادرٹرسٹ کیس میں عمران خان نے کوئی فائدہ نہیں لیا۔