حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرے، سراج الحق

Published On 17 January,2025 10:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرے۔

اپنے بیان میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا تھا کہ حماس کی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے، اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کریں اور غزہ کی تعمیر نو میں مدد کریں۔

سراج الحق نے کہا کہ 58 اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا، حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ غزہ میں سیز فائر معاہدہ حماس کی فتح ہے۔