190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران، بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد

190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران، بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر کے اپیلیں واپس کر دیں۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض دور کر کے اپیلیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی ہے، اعتراض میں کہا گیا کہ اپیلوں کیساتھ سرٹیفکیٹ منسلک نہیں، یہ کیس کسی دوسری عدالت میں زیر سماعت نہیں، سرٹیفکیٹ لگایا جائے۔

رجسٹرار آفس نے کچھ صفحات پر دستخط نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا ہے، اعتراض دور کرنے کے بعد اپیلیں دوبارہ دائر ہوں گی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا کیخلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔