محسن نقوی کی چین کے نئے سال کے آغاز پر قیادت اور عوام کو مبارکباد

Published On 29 January,2025 04:54 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کے نئے سال کے آغاز پر چینی قیادت اورعوام کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیا سال بھی چین کے لئے مزید تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا اورچین پائیدار ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی قیادت نے محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ ترقی کی منزل حاصل کی، چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میں غربت، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف کامیاب جدوجہد کی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا  تھا کہ چین پاکستان کاسب سے زیادہ با اعتماد دوست ہے، پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے، کوئی بھی پاک چین دوستی کو زک نہیں پہنچا سکتا، پاک چین ناقابل تسخیر دوستی اور سٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔