لاہور لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، مریم نواز کی شہدا کیلئے دعا مغفرت

لاہور لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، مریم نواز کی شہدا کیلئے دعا مغفرت

وزیراعلی مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزاری روشن کی اور شہدا کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں علامتی خاموشی اختیار کی گئی ، مریم نواز شریف اور شرکا نے شہدا کشمیر کے لئے دعا مغفرت بھی کی۔

تقریب میں کشمیر کی مناسبت سے پیکچر وال کی نمائش اور لبرٹی چوک میں دیوار شہداء، حریت کشمیر کے بل بورڈ بھی نصب کئے گئے۔

علاوہ ازیں کشمیری رہنماؤں اور شہداء کی تصاویر کو سلاخیں لگا کر علامتی جیل بنائی گئی، لبرٹی چوک کے اطراف میں بھارتی مظالم اور بربریت کے مناظر پر مبنی پینا فلیکس آویزاں کئے گئے جبکہ یوم یکجہتی کشمیر پر آئی ایس پی آر کا تیار نغمہ بھی پیش کیا گیا۔