مخصوص ٹولےنے پختونخواکوکرپشن کا گڑھ بنا دیا: کیپٹن(ر) صفدر

مخصوص ٹولےنے پختونخواکوکرپشن کا گڑھ بنا دیا: کیپٹن(ر) صفدر

خیبر پختونخوا کےعلاقے مردان میں کیپٹن(ر)محمد صفدرکا ورکرزکنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مردان کےمشران نے پاکستان کےلیےقائداعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا، مسلم لیگن کے کارکن ہر دورمیں استقامت کےساتھ کھڑے رہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پورے ملک میں تنظیم سازی کریں گے، مسلم لیگ(ن)کا ہرکارکن نوازشریف کا فخرہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ناکام حکومت کی وجہ سےعوام کی محرومیوں میں اضافہ ہوا، ایک ٹولےنےصوبےکوکرپشن کا گڑھ بنادیا ہے، توشہ خانہ میں لوٹ مارکرنےوالےخیبرپختونخوا بھی لوٹ کرکھاگئے، بانی پی ٹی آئی کی منفی سیاست نےملک کوبہت نقصان پہنچایا۔