اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم کے وفاقی کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے جاری ہیں۔
قلمدانوں کا فیصلہ کرنے کے لئے وزیراعظم نے وزراء سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، شہبازشریف نے ملاقات کرنے والے وزراء کو ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کر دیا۔
شہبازشریف سے ملاقات کرنے والے وزراء میں مصدق ملک،اویس لغاری، طلال چودھری،عبدالرحمان کانجو شامل تھے جبکہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اہم وزارتوں میں وفاقی وزیر کے ساتھ وزیر مملکت بھی مقرر کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم نے اختیار ولی کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی بھی کرتے ہوئے اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کی ہدایت جاری کی۔