پاکستان کوعظیم اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے: حمزہ شہباز

پاکستان کوعظیم اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے: حمزہ شہباز

یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں ان رہنما اصولوں اور عظیم اہداف کو سر بلند رکھنے کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مسلمانان ہند کو الگ وطن کےحصول کیلئے متحد کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن قائداعظم سمیت تحریک آزادی کے دیگر عظیم قائدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کے اخلاص، تدبر اور بے مثال قربانیوں سے پاکستان وجود میں آیا، پاکستان کو عظیم اور حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہر فرد اور طبقے کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں کے دوران پاک فوج اور سکیورٹی کے تمام اداروں نے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں، یوم پاکستان ان شہداء کی عظمت اور ان کی قربانیوں پر اظہار تشکر کا دن بھی ہے۔