وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

Published On 24 March,2025 02:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (بروز منگل) طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (25 مارچ) دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔