جنوبی وزیرستان:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیر ستان کے مختلف علاقوں میں آج کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
ڈی سی جنوبی وزیرستان کے مطابق کل جنوبی وزیرستان کے علاقے عزیز آباد، سرویکئی، جنڈولہ، اسمان منزہ، مکین، لدھا، مولے خان سرائے، بی بی بی رغزئی، بروند، سراروغہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، کرفیو امن امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نافذ کیا گیا ہے، ضلعی حکام کا کہنا تھا کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ متبادل راستے اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔