راولپنڈی: (دنیا نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریباً اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امورپر گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران بیرسٹر محمد علی سیف بھی موجود تھے، بیرسٹر محمد علی سیف علی امین گنڈا پور کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی شریک نہیں تھیں، علی امین گنڈا پور ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔